پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کی برطانوی بادشاہ چارلس سوئم نے ملاقات میں پاکستان کے حوالے سے دلچسپ گفتگو ہوئی۔اداکار عدنان صدیقی برطانیہ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شریک ہوئے جہاں وہ پاکستان میں غریب بچوں کی تعلیم کا بیڑہ اٹھانے والی غیر سرکاری تنظیم کی نمائندگی کر رہے تھے۔ایک انٹرویو میں عدنان صدیقی نے کنگ چارلس کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا کہ تقریب میں کنگ چارلس آئے، سب لوگ کھڑے تھے اور بادشاہ نے میری طرف رخ کرلیا۔اداکار نے کہا کہ ہم سب کا بیچ لگا ہوا تھا، برطانوی بادشاہ نے بیچ دیکھا اور مجھ سے دریافت کیا تو میں نے بتایا کہ میں ایک اداکار ہوں اور پاکستان سے تعلیم کو فروغ دینے والی این جی او کی نمائندگی کرنے آیا ہوں جس کا سن کر شاہ چارلس خوش ہوئے اور کہا کہ تعلیم پر کام کرنا ضروری ہے، یہ ایک اچھا کام ہے۔عدنان صدیقی نے یہ بھی بتایا کہ برطانوی کنگ نے پاکستانی ثقافت کی تعریف کی، اتنے سارے لوگوں میں آکر بادشاہ کا مجھ سے بات کرنا میرے لیے خوشی کا موقع تھا، برطانوی کنگ کو صرف تصویروں میں دیکھا تھا لیکن حقیقت میں ہاتھ بھی ملایا اور بات بھی کی۔اداکار عدنان صدیقی نے مزید بتایا کہ اپنی گفتگو میں کنگ چارلس نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا
Related Posts
پاکستان کا 78واں یوم آزادی قوم کو مبارک ہو
- Admin
- August 13, 2024
- 0
ملک میں ہر طرف سبز پرچموں کی بہار ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور،فیصل آباد، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں […]
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا مسترد
- Admin
- November 20, 2024
- 0
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تمام مقدمات میں عبوری ضمانت دینے کی استدعا مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر […]
حکومت کو وارننگ ہے بانی پی ٹی آئی کی کوئی شکایت آئی تو پورا ملک بند کر دیں گے، علی امین گنڈا پور
- Admin
- October 29, 2024
- 0
ایک ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کبھی بانی پی ٹی آئی کی بجلی بند کردی جاتی ہے تو کبھی کھانا نہیں […]