ائیر کوالٹی انڈیکس میں پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے کئی شہروں میں بھی دھند اور اسموگ نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ادھر دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹروے ایم 1 چارسدہ سے اکبرپورہ تک، موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرورتک، موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔موٹروے ایم فائیو شیرشاہ سے جھانگڑہ تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے مسئلے سے نمنٹنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں بازار رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں اتوار کو بھی تمام بازار بند رہیں گے۔اسموگ سے متاثرہ 4 ڈویژن کے 18 اضلاع میں کھیلوں کے میدان، عجائب گھر اور چڑیا گھر سمیت تمام تفریحی مقامات بھی 17 نومبر تک بند رہیں گے۔ادھر لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نے بھی شہر میں تمام سیاحتی اور تفریحی پروگرام اور تقریبات 17 نومبر تک معطل کردیں ہیں
Related Posts
اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے میں 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق
- Admin
- October 10, 2024
- 0
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری لڑائی میں ریزرو فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حزب اللہ […]
مریم نواز کی جانب سے مہنگائی کنٹرول کرنے کے سبھی دعوے خیالی ثابت ہونے لگے
- Admin
- July 14, 2024
- 0
محرم الحرام میں کھپت بڑھی تو چکن کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔فیصل آباد میں چکن کی قیمت میں دن بدن اضافہ ہونے لگا۔سرکاری […]
سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب کرنے کا اعلان
- Admin
- October 30, 2024
- 0
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی جس دوران سعودی وزیر نے پاکستان میں سرمایہ […]