خیبر پختونخوا کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ آئی جی اسلام آباد سمیت 600 اہلکاروں کے خلاف درج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقدمے میں توڑ پھوڑ، چوری، دہشت گردی اور دیگر دفعات لگائی جائیں گی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش نقصانات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد پر چھاپے کے دوران توڑ پھوڑ سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا، وزیراعلیٰ کےپی اور اراکین اسمبلی کی قیمتی اشیاء بھی غائب ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس نے کے پی ہاؤس پر علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا تاہم علی امین گنڈا پور پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی کے پی ہاؤس سے نکل گئے تھے
Related Posts
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ
- admin
- July 9, 2024
- 0
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں فل کورٹ نے سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں سنی اتحاد […]
فیصل آباد: ایف بی آر کے گودام سے سگریٹ کے سینکڑوں کاٹن چوری
- Admin
- November 13, 2024
- 0
فیصل آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گودام سے سگریٹ کے سیکڑوں کاٹن چوری کرلیے گئے۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ گودام […]
چھبیسویں ترمیم میں چیف جسٹس کی مدت 3 سال مقرر کی گئی ہے، وزیر قانون
- Admin
- October 20, 2024
- 0
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم آج پیش ہونے جارہی ہے اور چیف جسٹس کی تقرری اس […]