ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسلام آباد کے راستے کھلے تھے لیکن اسلام آباد کی طرف سےجلسہ گاہ آنے والوں کونہیں روکاگیا۔انہوں نے کہا کہ جلسے میں جو تقریر کی گئی وہ انارکی پھیلانے کےلیے کی گئی، علی امین گنڈاپور 2 نمبر آدمی ہے، ان کا ڈبل چہرہ ہے، جس لہجے میں انہوں نے کہا کہ میں لاہور آ رہا ہوں، پھر اسی لہجے میں جواب بھی ملے گا،اب آپ اٹک پل پار کرکے دکھائیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کی مویشی منڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائن دی ہے۔علی امین کا کہنا تھاکہ عمران خان کے وکلا نے بتایاکہ ان کے کیسز ختم ہوچکے ہیں، ایک سے 2 ہفتے میں قانونی طور پر عمران خان رہا نہ ہوا تو ہم پھر انہیں خود رہا کریں گے
Related Posts
علی امین گنڈا پور کے مریم نواز پر لفظی وار، عورت کارڈ استعمال کرنے کا الزام لگا دیا
- Admin
- September 30, 2024
- 0
علی امین گنڈاپور نے مریم نواز پر عورت کارڈ استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں جلسے کیوں کروں؟ نواز […]
صیہونی حکومت کے جارہانہ اقدامات کیخلاف دفاع کے حقدار ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
- Admin
- October 26, 2024
- 0
ایرانی وزارت خارجہ نے صیہونی جارحانہ اقدام کے حوالے سے آج بروز ہفتہ 5 نومبر کو ایک بیان شائع کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے […]
اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے میں 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق
- Admin
- October 10, 2024
- 0
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری لڑائی میں ریزرو فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حزب اللہ […]