سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ فشریز اینڈ لائیو اسٹاک کے سال 2018 تا2021 آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق آڈٹ کے دوران 132 ویٹرنری ڈاکٹروں کو سندھ پبلک سروس کمیشن امتحان پاس کیے بغیر مستقل کرنےکا انکشاف ہوا ہے۔17 گریڈ کے ویٹرنری ڈاکٹروں کو ایڈہاک بنیادوں پرکنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھااعلامیےکے مطابق ڈی جی آڈٹ سندھ نے ڈاکٹروں کو مستقل کرنےکے عمل کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ آڈٹ پیرا کی ویریفکیشن 10 دن میں ڈی جی آڈٹ سندھ سے کرائی جائے۔اجلاس میں سیکرٹری فشریز اینڈ لائیو اسٹاک کا کہنا تھا کہ ویٹرنری ڈاکٹروں کو مجاز اتھارٹی کی منظوری سے مستقل کیا گیا تھا۔چیئرمین کمیٹی نثار کھوڑو نے کہا کہ ڈاکٹروں کو قانون کے تحت مستقل کیا گیا تھا تو آڈٹ سے ریکارڈ ویریفائی کیوں نہیں کرایا گیا؟ آڈٹ سے ریکارڈ کی ویریفکیشن کے بغیر آڈٹ پیرا سیٹل نہیں کریں گے
Related Posts
آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل، پاور پلانٹس میں اضافی منافع خوری کی نشاندہی
- Admin
- September 1, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس کی اضافی منافع خوری کی نشاندہی کرلی ہے، 13 آئی پی […]
کوئٹہ میں بچے کے اغوا کا ازخود نوٹس، تمام آئی جیز اور سیکرٹری داخلہ سپریم کورٹ طلب
- Admin
- November 21, 2024
- 0
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے ملک بھر سے لاپتا بچوں سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔دوران […]
آپ ہمیں بے عزت کریں یہ ہم ہرگز برداشت نہیں کریں گے، چیف جسٹس پی ٹی آئی وکیل پر برہم
- Admin
- October 2, 2024
- 0
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے 63 اے کی تشریح سے متعلق کیس کی […]