ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس کی اضافی منافع خوری کی نشاندہی کرلی ہے، 13 آئی پی پیز مالکان کو کل اسلام آباد طلب کیا گیا ہے جبکہ آئی پی پیز مالکان کو فنانشل رپورٹس بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے سینئر ایگزیکٹیوزکو مختلف شہروں میں پوچھ گچھ کے بعد اسلام آباد طلب کیا گیا ہے، آئی پی پیز مالکان کو باورکروایا جائےگا کہ ملک کو اس وقت ان کے تعاون کی ضرورت ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن محمد علی تحقیقات میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، آئی پی پیز مالکان سے 2021 میں ہونے والی تحقیقات کے طرز پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ تحقیقاتی ٹیم کے بااثر ارکان نے ریکارڈ اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے مختلف پلانٹس کا دورہ بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق چینی آئی پی پیز سے رعایت حاصل کرنے کے لیے حکومتی ٹیم اعلیٰ سطح پر بات کرے گی جبکہ سرکاری پاورپلانٹس کے کپیسٹی پیمنٹ اور منافع میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے
Related Posts
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں تاریخی فتح، مشفیق الرحمان نے انعام کی رقم بنگلہ دیش کے سیلاب متاثرین کے نام کر دی
- Admin
- August 25, 2024
- 0
بنگلا دیش نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 10 وکٹوں سے شکست دیکر ٹیسٹ کرکٹ میں 30 سال بعد پہلی […]
پنجاب میں بلین ٹری سونامی پروگرام میں اربوں روپوں کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
- Admin
- September 11, 2024
- 0
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ میں نظرثانی سے 1219 ایکڑ اراضی کو سیلاب سے نقصان پہنچا اورجنگلات کے آپریشنز پر غیر […]
پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کا جلسہ بھی ملتوی کر دیا
- Admin
- August 26, 2024
- 0
پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ ملتوی […]