وزیراعظم شہباز شریف سے غیر ملکی کمپنی کے چیئرمین کی قیادت میں 5 رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ، علی پرویز ملک اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی و ترویج کے لیے کوشاں ہے، 3 سالوں میں آئی ٹی برآمدات 25 بلین ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں، دور دراز علاقوں میں بھی تیز تر موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سروسز متعارف کرانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، فائیوجی سروسز کی بدولت ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ان کا کہنا تھا کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق ٹیلی کام سیکٹر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔غیر ملکی وفد نے ملک میں حالیہ معاشی استحکام کے حوالے سے حکومتی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اہم ملک بن چکا ہے
Related Posts
اسرائیل کے لبنان پر حملے میں حماس کے اہم رہنما شہید ہو گئے
- Admin
- September 30, 2024
- 0
حماس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی حملے میں فتح شریف سمیت ان کےکچھ اہل خانہ بھی شہید ہوئے۔لبنان میں رات گئے ہونے […]
پاکستان نے پالیسیوں میں غلطیاں کیں، نئے پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کیلئے مضبوط پالیسیاں ناگزیر ہیں، نمائندہ آئی ایم ایف
- Admin
- October 10, 2024
- 0
ایس ڈی پی آئی کے زیر انتظام تقریب سے خطاب میں ایشتر پیریز نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے ذریعے ٹیکس کے دائرہ […]
قانون اندھا نہیں ہوتا، بھارتی سپریم کورٹ میں انصاف کی علامت سے منسوب نیا مجسمہ نصب
- Admin
- October 18, 2024
- 0
نئی دہلی: بھارت کی سپریم کورٹ میں انصاف کی علامت سمجھے جانے والے مجسمے کو تبدیل کردیا گیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے عدالت میں استعمال ہونے […]