دو سنئیر ججز نے چھبیس ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کےلیے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں شامل جسٹس منصور شاہ اور جسٹس منیب نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر ججز کمیٹی کے فیصلے کے مطابق 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا کہا ہے۔دونوں سینئر ججز کے خط میں کہا گیا ہے کہ 31 اکتوبر کی کمیٹی میٹنگ میں 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا مگر کمیٹی فیصلے کے باوجود کوئی کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 2 ججز نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف کیس 4 نومبر کو فل کورٹ سنے گی اور 2 رکنی ججز کمیٹی کا فیصلہ اب بھی برقرار ہے۔ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق کمیٹی اجلاس میں کیے گئے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کی جانی چاہیے اور اسی ہفتے 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں فل کورٹ کے سامنے لگائی جائیں۔جسٹس منصور اور جسٹس منیب اختر نے اپنے خط میں 31 اکتوبر کے میٹنگ منٹس رجسٹرار کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی
Related Posts
ماہرین نے اسلامی تاریخ کی سب سے اہم ترین جنگ قادسیہ کے درست مقام کو تلاش کر لیا
- Admin
- November 12, 2024
- 0
برطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی اور عراق کی القادسیہ یونیورسٹی کے ماہرین نے امریکی جاسوس سیٹلائیٹس کی ڈی کلاسیفائی تصاویر کے ذریعے اس مقام کو شناخت […]
پاور سیکٹر کے قرض میں مزید 100 ارب روپے اضافہ، آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آ گیا
- Admin
- September 9, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق گردشی قرض میں اضافے کا پلان آئی ایم ایف کے ساتھ بھی شیئر کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق جون 2025 […]
نشتر اسپتال ملتان کے مریضوں میں ایڈز منتقلی کا معاملہ، تحقیقاتی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات
- Admin
- November 17, 2024
- 0
تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیلتھ کیئرکمیشن کے ایس اوپیز کے مطابق مریض کاہر 6 ماہ بعد ایڈز اور 3 ماہ […]