ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق دہشتگردوں نے ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا، حملے میں ایف سی کے 10 جوان خارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔وزارت داخلہ کے مطابق شہید ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان اور 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔وزارت داخلہ نے ایف سی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، وزیر داخلہ نے بنوں میں ایس ایچ او تھانہ جانی خیل کی گاڑی اور کوہاٹ میں سب انسپکٹر پر فائرنگ کے واقعات کی بھی مذمت کی۔محسن نقوی نے زام چیک پوسٹ پر حملے میں شہید ایف سی کے 10 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا
Related Posts
انسانی روبوٹ کا پہلا فن پارہ 30 کروڑ روپے میں نیلام
- Admin
- November 9, 2024
- 0
ایک انسان نما روبوٹ نے ایک انگریز ریاضی دان ایلن ٹیورنگ کا ایک پورٹریٹ بنایا ہے۔ یہ کسی بھی روبوٹ کا بنایاہوا پہلا آرٹ ورک […]
سپریم کورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کے کمپیوٹرز چوری
- Admin
- September 9, 2024
- 0
ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکرٹریٹ میں کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے […]
علی امین گنڈا پور کی تقریر میں بعض الفاظ نازیبا تھے، انہیں ایسی تقریر نہیں کرنی چاہئے تھی، مشیر کے پی
- Admin
- September 10, 2024
- 0
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین کو تقریر نہیں کرنی چاہیے، لوگ تجربے سے سیکھتے […]