فیصل آباد سمیت ملک بھر کے تاجر، صنعتکار اور مزدور طبقہ حکومت کی عجیب اور ناقص پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں بے جا ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان تاجروں نے حکومت سے ریلیف کا مطالبہ کیا ہے مگر حکومت کی جانب سے آئے روز بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھائے جانا کسی طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں فیصل آباد کے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی نے دالوں کی امپورٹ اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف پریس کانفرنس میں حکومت پر سخت تنقید کی ہے دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ہے مزدور طبقہ گذشتہ 4 سال سے زیر عتاب ہے پاور لومز سیکٹر سمیت فیصل آباد کی تمام صنعتوں کا قریب 65 فیصد یا تو بند ہو چکا ہے یا تو تاجروں نے اپنے سیٹ اپ بنگلہ دیش شفٹ کر لئے ہیں تاجر رہنماوں کا کہنا ہے یہی صورتحال رہی تو ملک میں خدانخواستہ خانہ جنگی کا خدشہ ہو سکتا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں نے متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اگر فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں کرائم کی صورتحال پر بات ہو تو اس شعبے میں پولیس ناکام دکھائی دے رہی ہے چوری ڈکیتی اور قتل کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں پینے کا صاف پانی اور دیگر سہولیات ناپید ہیں جبکہ سب سے بڑا مسلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے جس پر حکومت کسی طرح سے قابو پانے میں ناکام ہے غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار اپنا پیسہ مارکیٹ سے اٹھا چکے ہیں مجموعی طور پر فیصل آباد سمیت ملک میں ہر طبقہ مایوسی کا شکار ہے حکومت کے دعوے اور وعدے محض خیالی ثابت ہو رہے ہیں
Related Posts
ورغلایا گیا کہ خودکش دھماکے کروں، عدیلہ بلوچ کی والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس
- Admin
- September 25, 2024
- 0
تربت سے گرفتار عدیلہ بلوچ نے والدین کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ابتدائی تعلیم تربت سے حاصل کی، […]
دشمن منصوبے کے تحت انارکی پھیلانا چاہ رہا ہے، دہشتگردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، وزیر داخلہ
- Admin
- August 26, 2024
- 0
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تخریب کاری کے واقعات پاکستان میں عدم استحکام پیداکرنےکی سازش ہے، دشمن سوچےسمجھے منصوبےکے تحت ملک میں انارکی پیدا […]
احتجاج کی تاریخ کا اعلان ہو گیا اس بار مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں آئیں گے، علی امین گنڈا پور
- Admin
- November 13, 2024
- 0
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے احتجاج […]