پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشین میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جہاں سے 5 خوارج کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد قبضے میں لیا گیا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ خوارج کے قبضے سے 3 خود کش جیکٹس بھی ملی ہیں جب کہ گرفتار خوارج متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے، یہ سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کونشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کررہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 17 اکتوبر کو ژوب میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی کی جس میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کلیئرنس کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، سکیورٹی فورسز شہریوں کو دہشتگردی کی لعنت سے بچانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں
Related Posts
پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ ٹیم پہلی اننگز میں 267 رنز پر آوٹ، ساجد خان کی 6 وکٹیں
- Admin
- October 24, 2024
- 0
اسپنر ساجد خان نے چھ جب کہ نعمان علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بولر زاہد محمود نے ایک شکار کیا۔راولپنڈی میں کھیلے جانے […]
اسرائیل کے لبنان پر وحشیانہ حملے جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 550 سے تجاوز کر گئی
- Admin
- September 24, 2024
- 0
لبنان کی وزرات صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 50 بچے اور 94 خواتین شامل ہیں۔لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا تھا کہ […]
مہنگائی سے ریلیف دینے کی بجائے حکومت کا ٹک ٹاک مقابلے کروانے کا اعلان، شہریوں کی سخت تنقید
- Admin
- July 25, 2024
- 0
موجودہ ملکی حالات میں حکومت کے عجیب و غریب اور غیر منطقی فیصلے جاری ہیں ایک طرف حکومت عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ رہی […]