دو کروڑ سے زائد کرپٹو کرنسی کے فراڈ الزام پر تمنا بھاٹیا کا بیان سامنے آگیا

بھارتی میڈیا پر حال ہی میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ  پولیس نے اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور کاجول اگروال  کو کرپٹو کرنسی فراڈ کے سلسلے میں  پوچھ گچھ کے لیے  تھانے طلب کیا ہے جب کہ اداکارہ  تمنا بھاٹیہ 2کروڑ 40 لاکھ   روپے کے کرپٹو کرنسی فراڈ کیس میں ملوث ہیںاب بھارتی میڈیا پر تمنا بھاٹیہ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے 2 کروڑ40 لاکھ  بھارتی روپے کے مبینہ فراڈ میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔کرپٹو کرنسی فراڈسے متعلق  خبروں پر اداکارہ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا  اس اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں،اسطرح کی غلط معلومات پھیلانے والوں  کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہوں۔اداکارہ نے عوام اور میڈیا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے معلوم ہوا ہے کہ  میرے کرپٹو کرنسی فراڈ میں ملوث ہونے کے حوالے سے  افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، میری میڈیا اور اپنے دوستوں سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی  ایسی کوئی بھی جعلی، گمراہ کن اور جھوٹی خبریں  نہ پھیلائیں‘ ۔واضح رہے کہ  تمنا بھاٹیہ کو آخری مرتبہ  اویناش تیواری اور جمی شیرگل کے ساتھ فلم  ’  سکندر کا مقدر ‘میں دیکھا گیا تھا تاہم اداکارہ اب  جلد ہی  ہارر تھرلر فلم’ اوڈیلا 2 ‘ میں نظر آئیں گی

Leave a Reply