ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ائیرپورٹس سکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی اور پشاور ائیر پورٹس پر کارروائیوں کے دوران 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ پر جدہ کی پرواز کے مسافر سلام اللہ کے قبضے سے 2.652 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی، مسافر نے مذکورہ منشیات بیگ میں رکھے صابن کی ٹکیوں میں چھپائی ہوئی تھی۔ترجمان کے مطابق پشاور ائیرپورٹ پر بحرین کے مسافر سے 700 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، مسافر عاطف نے منشیات بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں کے سامان کی سرچنگ پر ان کے سامان کو مشکوک قرار دیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں مسافروں سے منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی جبکہ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے
Related Posts
سی آئی اے چیف نے امریکہ اور اسرائیل کو ایران کی عسکری صلاحیت کو سنجیدہ لینے کا مشورہ دے دیا
- Admin
- October 8, 2024
- 0
سی آئی اے کے چیف ولیم برنس نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس کا خیال ہے کہ اسرائیل اور ایران مکمل جنگ نہیں چاہتے لیکن […]
بنگلہ دیش کے طلبا ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے، صدر کے استعفے کا مطالبہ
- Admin
- October 23, 2024
- 0
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق طلبہ صدر محمد شہاب الدین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور گزشتہ روز سیکڑوں طلبہ نے صدارتی محل کے […]
حکومت کے ظالمانہ اقدامات جاری، بجلی کی قیمت میں پھر سے اضافہ کر دیا
- Admin
- August 8, 2024
- 0
ملک میں بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی ہے۔ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے […]