وفاقی کابینہ کا اجلاس مسلسل دو مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد ملتوی کردیا گیا ہے۔گزشتہ رات بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس رات کو طلب کیا گیا تھا تاہم اس میں بھی مسودے کی منظوری نہیں دی جاسکی تھی۔کابینہ کا اجلاس ہفتے کی صبح 10 بجے طلب کیا گیا تاہم اجلاس کے وقت میں تبدیلی کرکے اسے 12 بجے کردیا گیا لیکن 12 بجے بھی اجلاس شروع نہ ہوا اور اجلاس کے وقت میں دوسری مرتبہ تبدیلی کرکے اسے 2 بجے کردیا گیا۔
کابینہ کا اجلاس 2 بجے بھی شروع نہ ہوا اور اسے ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف کچھ دیر میں پارلیمنٹ ہاوس پہنچیں گے جہاں وہ ظہرانے میں شرکت کریں گے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے