حکومت کا عام آدمی کیلئے دوہرا معیار ، سرکاری بابووں پر نوازشات

ایک جانب حکومت کی طرف سے عام عوام پر اربوں روپے کے نئے ٹیکسز عائد کر دئے گئے ہیں دوسری جانب ڈی ایچ اے لاہور میں پنجاب کے گریڈ 20، 21 اور 22 کے بیوروکریٹس کے لیے دو کینال کی لگژری سرکاری رہائشگاہوں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ ٹیکس بھرتی ہوئی غریب عوام کیلئے ایک وقت کا کھانا بھی عذاب بنا دیا گیا ہے آئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت نے بجٹ میں غریب عوام کیلئے تسلیوں کے سوا کچھ نہ چھوڑا ادھر سرکاری بابووں کی رہائشگاہوں کیلئے 29 گھروں کی تعمیر پر 2 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے۔ عام عوام حکومت کے دوہرے معیار پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں

Leave a Reply