آسٹریلین اولمپکس کمیٹی نے بھی ایک کھلاڑی کے گرفتار ہونے کی تصدیق کی ہے مگر گرفتار کھلاڑی کی شناخت اب تک ظاہر نہیں کی گئی۔ فرانسیسی رپورٹر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ آسٹریلین ہاکی ٹیم کے پلیئر کو کوکین خریدنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، 19 سالہ کوکین فروش اور 28 سالہ آسٹریلوی خریدار پیرس میں گرفتار ہوئے۔ پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ خریدار کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ آسٹریلین ہاکی ٹیم کا ممبر ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ گرفتار کھلاڑی ٹیم کے اسٹرائیکر ٹام کریگ ہیں۔ یاد رہے آسٹریلین ہاکی ٹیم کو پیرس اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی تھی جب کہ ٹام کریگ 2021 میں ہونے والے اولمپکس کی سلور میڈلسٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے
Related Posts
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت پھر سے جاری ، پناہ گزین سکول پر حملے میں 17 فلسطینی شہد
- Admin
- August 4, 2024
- 0
عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے پناہ گزین اسکول پر اسرائیلی بمباری سے بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید ہوئے اور 60 سے زیادہ شدید […]
امریکی میڈیا صدارتی مباحثے میں جوبائیڈن اور ٹرمپ کی غلط بیانیاں سامنے لے آیا
- admin
- June 28, 2024
- 0
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق مباحثے کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 30 جھوٹ بولے جبکہ جو بائیڈن نے 9 […]
سلمان خان کو مسلسل دھمکیاں، اداکار کی سابق گرل فرینڈ کا لارنس بشنوئی سے ملاقات کا اعلان
- Admin
- October 22, 2024
- 0
بھارتی میڈیا کے مطابق سومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ نومبر میں گینگسٹر لارنس بشنوئی سے ملاقات کریں گی۔سومی علی نے […]