چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے اسٹے دینے والے سینیئرسول جج انعام اللہ کو او ایس ڈی بنا کرہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیئرسول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دیا۔سینیئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری افسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد عامرفاروق نے آج سینیئرسول جج انعام اللہ کوہائیکورٹ بھی طلب کیا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے رواں سال جون میں نیشنل پارک پیر سوہاوہ روڈ پر مونال تمام ریسٹورینٹس 3 ماہ میں مکمل ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں بنے ریسٹورینٹس کی نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مسترد کردیا تھا اور نیشنل پارک ایریا میں بنے ریسٹورینٹس بند کرنے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے
Related Posts
سو سال بعد کامیابی: مصر کو ملیریا سے پاک قرار دے دیا گیا
- Admin
- October 21, 2024
- 0
عالمی ادارہ صحت (WHO) نے مصر کو ملیریا سے پاک قراردے دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی)کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے مصر کو ملیریا […]
بھارت: جنسی زیادتی کیسز میں اضافہ، کچرا چننے والی خاتون سے مصروف شاہراہ پر زیادتی، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی
- Admin
- September 6, 2024
- 0
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجن کی ایک مصروف ترین انٹر شیکشن کوئل پھاٹک […]
غزہ جنگ بندی کی صورت میں نئے امریکی صدر کی آمد سے قبل سعودیہ اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے، بلنکن
- Admin
- September 7, 2024
- 0
ہیٹی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ جنوری سے قبل اگر غزہ میں جنگ بندی ہو جاتی ہے تو سعودی […]