پروفیشنل باکسنگ کا پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے عثمان وزیر نے ایک منٹ پانچ سیکنڈ میں ہی جیت لیا، بھارتی باکسر عثمان وزیر کے دو مکے بھی براداشت نہ کر سکے۔تھائی کے باکسنگ ایرینا میں پاکستان کے عثمان وزیر کا مقابلہ بھارت کے تھلک سیلوام سے تھا، پہلا راؤنڈ شروع ہوا تو چند سیکنڈ بعد ہی عثمان کا زور دار مکہ بھارتی باکسر سہہ نہ سکے اور رنگ میں بیٹھ گئے۔بھارتی باکسر کے ابھی سانس بحال ہی ہوئے تھے کہ عثمان نے ایک اور مکہ جڑ دیا، پھر بھارتی باکسر سنبھل نہ پائے اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریفری نے عثمان وزیر کو ٹیکنیکل بیناد پر فاتح قرار دے دیا، مقابلہ صرف ایک منٹ پانچ سیکنڈ جاری رہا۔باکسنگ رنگ میں عثمان وزیر کی یہ مسلسل 14ویں کامیابی ہے اور بھارتی باکسر کو شکست دینے کے بعد عثمان وزیر نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے اچھے روابط قائم کرنے کی اپیل کی ہے
Related Posts
جنرل فیض اور عمران خان کے خلاف کیسز میں ثبوت اکٹھے کر لئے گئے، سرکاری ذرائع کا دعوی
- Admin
- September 7, 2024
- 0
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ عمران خان کیخلاف الزامات کی نوعیت ایسی ہے کہ یہ کیس آرمی ایکٹ کے تحت فوجی ٹرائل کے دائرے […]
بہاولنگر: بجلی کا بل زیادہ آنے پر سبزی فروش نے خودکشی کر لی
- Admin
- August 10, 2024
- 0
بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر متوفی کے والد نے پولیس کوبتایا کہ بجلی کا بل زیادہ آنے پر بیٹے […]
لبنان پیجر دھماکوں میں بھارتی شہری کا نام آنے لگا
- Admin
- September 21, 2024
- 0
سترہ ستمبر کو لبنان میں ہونے والے پیجرز دھماکوں میں 20 افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں […]