سی آئی اے کے چیف ولیم برنس نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس کا خیال ہے کہ اسرائیل اور ایران مکمل جنگ نہیں چاہتے لیکن خطےمیں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ حقیقی ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ ایسی جگہ ہے جہاں ہر وقت پیچیدہ چیزیں ہوتی رہتی ہیں اور خصوصاً مشرق وسطیٰ میں بالکل پرفیکٹ صورتحال شاذو نادر ہی ملتی ہے ۔ولیم برنس نے کہا کہ ایرانی حملے نے ایران کی فوجی صلاحیتوں میں کچھ حدود کو بے نقاب کیا، اسرائیل اور امریکا کو ایرانی عسکری صلاحیتوں کو سنجیدگی سےلینےکی ضرورت ہے، اسرائیل بہت احتیاط سے ایرانی حملےکے جواب کا سوچ رہا ہے مگر اسرائیل کے احتیاط سے سوچنےکے باوجود غلط فیصلےکا خدشہ ہے۔سی آئی اے چیف کا کہنا تھا کہ غزہ مذاکرات میں شامل رہنماؤں کو سمجھنا ہوگا کہ بہت ہوگیا، غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدےکیلئے طویل مدتی استحکام کو مدنظر رکھ کرمشکل فیصلے اور سمجھوتے کرنا ہوں گے
Related Posts
اورکزئی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید ایک زخمی
- Admin
- October 29, 2024
- 0
پولیس کے مطابق اپراورکزئی کے علاقے ڈبوری بادان کلے میں پولیو ٹیم اپنے فرائض انجام دے رہی تھی کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے […]
پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ چھوٹا نہیں،موجودہ حالات میں ناپ تول کر فیصلے کرنا ہوں گے، شیری رحمان
- Admin
- July 24, 2024
- 0
نجی ٹی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں آپس میں ابھی مشاورت نہیں […]
مجھے اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں، شیر افضل مروت
- Admin
- January 14, 2025
- 0
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ حکومت کو حل کرنا چاہیےانہوں نے کہا کہ مجھے […]