لبنان کے لوگوں اور حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہونا مسلم امہ پر فرض ہے، آی اللہ خامنہ ای

جمعہ کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوئے۔ہفتے کو حزب اللہ نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی، غزہ اور فلسطین کی حمایت، لبنان کے دفاع کیلئے اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔حسن نصر اللہ کی شہادت پر عراقی رہنما آیت اللہ سیستانی اور مقتدیٰ الصدر نےگہرے رنج و غم کا اظہار  کیا۔رپورٹ کے مطابق عراق میں 3 روزہ اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان  کیا گیا ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صیہونی حکومت کے حکمران دہشت گرد گروہ نے غزہ میں جاری مجرمانہ جنگ سے کوئی سبق نہیں سیکھا ، لبنان کے لوگوں اور حزب اللہ کے ساتھ کھڑا ہونا تمام مسلمانوں کا فرض ہے۔رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ حسن نصر اللہ کا مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کا مشن جاری رہے گا۔ادھر  ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل نے اپنی نسل کشی، قبضے اور جارحیت کی پالیسی کا نیا ہدف لبنان کو بنا لیا ہے ، عالمی ادارے اسرائیل کو روکیں۔دوسری جانب روس نے بھی حسن نصراللہ کی شہادت پر شدید مذمت  کرتے ہوئے اسرائیل سے حملے روکنے کا مطالبہ کیا

Leave a Reply