ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے ٹینڈر کے عمل کی وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی اور اس متعلق سیکرٹری ایوی ایشن احسن منگی وزیراعظم کو آج آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دو کمپنیوں کے نمائندوں کے تاخیر سے آنے پر انہیں تکنیکی آؤٹ کردیا گیا جس کے بعد ترکیہ کی کمپنی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کے لیے سب سے زیادہ بولی دی، ٹینڈر کی منظوری کا عمل سیکریٹری ایوی ایشن کی نگرانی میں جاری رہا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت اسلام آباد ائیرپورٹ کے بعد کراچی اور لاہور ائیرپورٹس کو بھی آؤٹ سورس کرنے ارادہ رکھتی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ میں حکومت کو بڑی کامیابی ملی ہے جس میں ترکیہ کی کمپنی کی دستاویز اور بولی تکنیکی طور پر منظورکرلی گئی جب کہ ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے بڈ بھی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرزکراچی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ کی کمپنی کی دستاویز کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے، آوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ کمپنی کی پیشکش کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس میں آج پیش کیا جائے گا اور بورڈ کی منظوری ملنے پرترکیہ کی کمپنی کو اسلام آباد ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ پر حوالے کیا جائے گا
Related Posts
فیصل آباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن
- Admin
- July 17, 2024
- 0
فیصل آباد میں یوم عاشور کے حوالے سے ضلع بھر میں 153 جلوس برآمد اور 50 سے زائد مجالس منعقد ہونگی۔شہر کا مرکزی جلوس امام […]
مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں بے نتیجہ نہیں نکلیں،رانا ثنا اللہ
- Admin
- September 16, 2024
- 0
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں بے نتیجہ نہیں نکلیں بلکہ نتیجہ خیز […]
لندن میں فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ، وزیر داخلہ کا حملہ آوروں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان
- Admin
- October 30, 2024
- 0
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت […]