فیصل آباد میں یوم عاشور کے حوالے سے ضلع بھر میں 153 جلوس برآمد اور 50 سے زائد مجالس منعقد ہونگی۔شہر کا مرکزی جلوس امام بارعزاخانہ شبیر دھوبی گھاٹ سے برآمد ہوا۔ مرکزی جلوس نڑوالا روڈ اور بھوانہ بازار سے ہوتے ہوئے گھنٹہ گھر چوک پہنچے گا۔ ضلعی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں سکیورٹی کیلئے 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و ملازمین ڈیوٹی پر تعینات۔ آر پی او ڈاکٹر عابد خان، سی پی او کامران عادل اور ایس ایس پی آپریشنز حسن جاوید بھی فیلڈ میں موجود۔
جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول رومز بھی قائم کئے گئے ہیں۔
ضلعی پولیس، ایلیٹ اور ڈولفن کے ساتھ رینجرز کے دستے بھی ڈیوٹی پر موجود ہیں۔
جلوسوں کی طرف آنے والے راستوں کو خاردار تاریں اور بیرئیرز لگاکر بند کردیا گیا ہے۔ عزاداروں کی جانب سے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کی جا رہی ہے