پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان ابو بکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت کے خلاف لیگ میچ میں گھٹنے کی شدید انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد پاکستان ٹیم سیمی فائنل کے لیے اہم کھلاڑی سے محروم ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ڈیو ٹی کے دوران انجرڈ ہونے والے کھلاڑی کا حکومت اور فیڈریشن نے تاحال علاج شروع نہیں کرایا جب کہ صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے چین میں موجودگی کے دوران ابوبکر کو کہیں سے بھی علاج کرانے کا وعدہ کیا تھا۔اس کے علاوہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے ویڈیو کال پر علاج کی یقین دہانی کرائی تاہم وطن واپسی پر نائب کپتان ابوبکر کے علاج کا کسی نے بندو بست نہ کیا، فیڈریشن نے فنڈز نہ ہونے کا بتایا اور کہا کہ علاج خود کرانا شروع کریں جیسے ہی فنڈز آئیں گے ادائیگی کر دی جائے گی
Related Posts
حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا، عطا تارڑ
- Admin
- July 15, 2024
- 0
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کو ملکی دفاع پر حملے کیے گئے، بانی پی […]
اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل میں عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیا گیا
- Admin
- September 22, 2024
- 0
آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اسرائیل مخالف بیان دینے کے باوجود اسرائیل سے بہتر تعلقات کے اشارے دیتے رہے، عمران […]
فلسطین میں جامع اور پائیدار امن تک نیٹو میں اسرائیل سے تعاون قبول نہیں، ترک صدر
- Admin
- July 12, 2024
- 0
ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جامع اور پائیدار امن تک نیٹو کے اندر اسرائیل سے تعاون قبول نہیں کریں […]