متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق اماراتی نائب صدر و وزیراعظم نے بیٹے اور دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کو متحدہ عرب امارات کا نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع مقرر کردیا۔41 سالہ شیخ حمدان2008 سے دبئی کے ولی عہد کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کے انسٹاگرام پر ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد فالورز ہیں۔اس کے علاوہ اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کو بھی نائب وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔
سارہ امیری کو وزیر تعلیم، احمد بن عبداللہ کو کھیل، عبدالرحمان وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن اور عالیہ عبداللہ کو وزیر مملکت برائے انٹرپرنیورشپ مقرر کیا۔