یواین جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا سعودی عرب فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کویکسر مستردکرتا ہے، سعودی عرب جنگ کے آغاز سےاب تک فلسطینی عوام کیلیے 5 ارب ڈالر امداد دے چکا ہے، فلسطینیوں کیلئے یو این امدای ایجنسیز کے تعاون سے 106ارب ڈالرکے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے سروسز، غذا، دوا اور دیگر ضروری اشیاکے پراجیکٹس شامل ہیں۔ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا امید ہے ایران اپنے ایٹمی، بیلسٹک مزائل پروگرام پر عالمی برادری سے تعاون کرےگا، جنگ سے متاثرہ شام سے تعلقات بحالی کا مقصد خطے میں امن کو فروغ دینا ہے، سعودی عرب یمن بحران، بحیرہ احمرکی صورتحال کے پُرامن حل کیلئے ہرکوشش کی حمایت کر رہا ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا افغانستان کی صورتحال جنگجو ملشیا، مختلف گروپوں کیلئے سازگاربنی ہوئی ہے، افغانستان کو دہشتگردوں کا شکار بننے کیلئے اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا، افغانستان میں انسانی بحران اور سکیورٹی صورتحال درست کرنا ضروری ہے۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا عالمی برادری یوکرین روس بحران ختم کرے، سعودی عرب اس کیلئے بھرپورکوشش کر رہاہے
Related Posts
پی ٹی آئی والے لاشیں اور تصادم چاہتے ہیں اسلئے یہ ڈی چوک آئیں گے، فیصل واوڈا
- Admin
- October 3, 2024
- 0
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے خود کو ذہنی غلامی سے تو آزاد کریں، […]
وفاقی حکومت نے مزید کئی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا
- Admin
- September 30, 2024
- 0
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے مزید مختلف اداروں کی نجکاری سے متعلق پلان پرعمل درآمد کے لیے وزارت نجکاری اور وزارت […]
وزیر اعلی پنجاب کا پولیس اہلکاروں کو باڈی کیم لگانے کا حکم
- Admin
- September 13, 2024
- 0
مریم نواز نے ہدایت کی کہ باڈی کیم پولیس آپریشن، انویسٹی گیشن اور ٹریفک ونگ کے اہلکاروں کو لگائے جائیں گے جب کہ دوران ڈیوٹی […]