غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کی وائن کاؤنٹی میں واقع شہر ہیمٹریمک کے میئر عامر غالب نے صدارت کے لیے ری پبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ہیمٹریمک امریکا کا واحد شہرہے جسے مسلم اکثریت چلارہی ہے، شہر کے میئر عامر غالب ہیں اور پوری مقامی انتظامیہ بھی مسلمان اراکین پر مشتمل ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ امریکا میں نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ریاست مشی گن کو اہم انتخابی میدان قرار دیا جارہا ہے اور ایسے میں مسلم میئر نے ٹرمپ کی کھل کر حمایت کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں میئر ہیمٹریمک عامر غالب نے ٹرمپ کو ایک بہتر انتخاب اور اصول پسند شخصیت قرار دیا جب کہ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے ان کے ٹرمپ سے کچھ معاملات پر اختلافات ہیں لیکن وہ پھر بھی ان کی حمایت کرتے ہیں۔میئر عامر غالب نے کہا کہ ہوسکتا ہے میں اور ٹرمپ ہر چیز پر متفق نہ ہوں مگر مجھے پتا ہے وہ ایک اصول پسند انسان ہیں، حالانکہ سب اچھا دکھائی دے رہا ہے، اب وہ انتخابات جیت کر امریکا کے 47 ویں صدر بنیں یا نہ بن سکیں لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ اس اہم موقع پر امریکی صدارت کے لیے مناسب انتخاب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ نتیجہ کیا نکلتا ہے مگر میں اس کا سامنا کرنے کے لیے بھی پوری طرح تیار ہوں، مجھے اپنے فیصلے پر کوئی ملامت نہیں ہوگی۔میئر عامر غالب کا کہنا تھا کہ چلیں ایک کاررواں کو اپنے سفر کا آغاز کرنے دیں، یہ ایک نقطہ آغاز ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر نے میئر عامر غالب کے بیان پر پسندیدگی کا اظہار کیا اور اسے اپنے اکاؤنٹ سے ری پوسٹ بھی کیا۔ریاست مشی گن کے شہر ہیمٹریمک کی آبادی 28 ہزار شہریوں پر مشتمل ہے اور یہ شہر اس وقت خبروں کی زینت بنا جب 2021 میں یہاں میئر سمیت تمام مسلمان سٹی کونسل کے اراکین منتخب ہوئے
Related Posts
امریکہ نے اسرائیل لبنان کشیدگی کے مکمل جنگ میں تبدیل ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا
- Admin
- September 23, 2024
- 0
امریکی نیشنل سکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل پر واضح کرچکے ہیں کہ ہم نہیں سمجھتے کہ خطے میں فوجی کشیدگی میں […]
پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود کا اعزاز، امریکہ میں ہیومینیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا
- Admin
- October 13, 2024
- 0
کیلیفورنیا کی ہاسپیٹل ایسوسی ایشن ریاست کے 500 سے زائد اسپتالوں کی نمائندہ تنظیم ہے، اسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر آصف محمود کو اس […]
بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج میں شدت، 100 سے زائد طلبہ ہلاک، کرفیو نافذ
- Admin
- July 19, 2024
- 0
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں حکومت نے احتجاج سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرکے فوج کو طلب […]