خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کچھ روز قبل واردات پیش آئی تھی جب لاہور میں انہیں ڈرامہ بنانے کا کہہ کر بلایا گیا اور ان پر تشدد کیا گیا جب کہ ساتھ ہی لوٹ مار بھی کی گئی، بعدازاں ملزمان نے ان کی چند ویڈیوز بھی لیک کردیں۔اب ڈرامہ نگار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں گن پوائنٹ پر بلیک میل کیا گیا اور نازیبا حرکات کرنے کا کہا گیا جس پر میں نے کہا میں ایسے کیسے نازیبا حرکات کروں جب اتنے لوگ میرے اوپر گن لیے کھڑے ہیں۔خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ جان بچانے کے لیے انہوں نے ویڈیو لیک کی اور ویڈیو میں موجود لڑکی لیڈر تھی جو سب کو ہدایات دے رہی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے پہلے کسی انٹرویو اور ایف آئی آر میں اس لیے ان ویڈیوز یا اس قسم کا تذکرہ نہیں کیا کیونکہ اس سے ملک کی عزت خطرے میں پڑتی۔واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر نے نازیبا ویڈیوز کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم میں درخواست دے دی۔خلیل الرحمان قمر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے دھوکے سے بلا کر نازیبا ویڈیوز بنائیں اور مجھے بلیک میل کرکے بھاری رقم بھی بٹوری
Related Posts
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترمیم کیلئے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ
- Admin
- October 20, 2024
- 0
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر شفاف، متنازع انداز میں دستور میں ترمیم کے عمل […]
ملکی سلامتی اور سکیورٹی اداروں پر حملہ ریڈ لائن ہے جو اسے کراس کرے گا اسکے کیخلاف قانون حرکت میں آئیگا، اسحاق ڈار
- Admin
- August 24, 2024
- 0
داتا دربار لاہور کے مزار اور مسجد کے توسیعی کام کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا […]
معروف گلوکار راحت علی خان کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا
- Admin
- July 22, 2024
- 0
راحت فتح علی خان کو گرفتار کرکے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان […]