قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جناب اسپیکر آپ نےجو اقدام لیا وہ اس ایوان کےتقدس اور حرمت کے لیے لیا ہے، جو بھائی پروڈکشن آرڈر پر ایوان میں آئے ہیں ان کو حق نمائندگی ملا ہے مگر ہم سے ہمارا حق نمائندگی کئی سالوں تک چھینا جاتا رہا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ شیر افضل مروت نے بہت تعمیری بات چیت کی، مروت صاحب میرے ساتھ اسمبلی میں چند لمحے کے لیے ملے تو ان کی اپنی پارٹی نے ان پر اتنی تنقید کی، یہاں یہ ماحول پیدا کیا گیا کہ دوسرے سے ہاتھ بھی نہیں ملانا، کبھی ہماری اور پیپلز پارٹی کی تلخی بھی رہی ہے لیکن برداشت کا لیول اتنا کم نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا بیان وفاق پر حملہ ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کا افغانستان سے خود مذاکرات کا کہنا زہر قاتل ہے انہیں اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی، کوئی صوبہ براہ راست کسی ملک سے مزاکرات نہیں کرسکتا۔یاد رہے علی امین گنڈاپور نے کل ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کے پاس مجھے وفد بھیجنے دیں وہ ہمارے پڑوسی ہیں، میرا خون بہہ رہا ہے میں کب تک برداشت کروں گا؟ میں اعلان کرتا ہوں کہ خود افغانستان سے بات کروں گا
Related Posts
علی امین گنڈا پور کی تقریر میں بعض الفاظ نازیبا تھے، انہیں ایسی تقریر نہیں کرنی چاہئے تھی، مشیر کے پی
- Admin
- September 10, 2024
- 0
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین کو تقریر نہیں کرنی چاہیے، لوگ تجربے سے سیکھتے […]
اکیس سال میں پہلی بار رونالڈو اور میسی “بیلن دی اور” ایوارڈ کی ریس سے باہر
- Admin
- September 5, 2024
- 0
فرانسیسی فٹبال حکام نے بدھ کو سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے 30 کھلاڑیوں پر مشتمل نامزدگیوں کا اعلان کیا۔2003 کے بعد ہمیشہ ایسا ہوتا تھا […]
ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کی بات: نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر کا مطالبہ توہین آمیر قرار دے دیا
- Admin
- October 6, 2024
- 0
فرانسینی صدر میکرون کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے مطالبے پر نیتن یاہو نے کہا کہ فرانس کی سپورٹ ملے یا […]