ڈک چینی نے کملا ہیرس کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے لیے کوئی شخص اتنا بڑا خطرہ نہیں جتنا ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ ڈک چینی کی حمایت حاصل ہونے پر ڈیموکریٹس نے کہا کہ کملاہریس کو فخر ہےکہ انہیں سابق نائب صدرکی حمایت حاصل ہوئی۔ ڈک چینی سابق صدر جارج بش کےدور میں 2001 سے 2009 تک امریکا کے نائب صدر رہے۔دوسری جانب سابق نائب صدر اور ریپبلکن رہنما کی جانب اپنی مخالفت کرنے پر ٹرمپ نے رد عمل دیتےہوئے کہا کہ ڈک چینی وہ غیر متعلقہ ری پبلکن ہیں جو نہ ختم ہونے والی بےہودہ جنگوں کے بادشاہ تھے۔ یاد رہے امریکا میں رواں سال 5 نومبر کو صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ ہونی جہاں امریکی نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹ امیدوار ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی کی طرف سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑیں گے۔
Related Posts
این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووڑوں کی دوبارہ گنتی کا کیس، ن لیگ کے امیدوار کی نظر ثانی درخواست خارج
- Admin
- September 27, 2024
- 0
جسٹس نعیم افغان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کو تحریری جواب میں کہا کوئی درخواست نہیں […]
لاہور جلسے میں کسی فتنہ فساد کی کوشش ہوئی تو کارروائی ہو گی، عظمی بخاری
- Admin
- September 21, 2024
- 0
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رات کو تحریک فساد کا پھر چہرہ دیکھا گیا، آگ لگانا بھی کیا […]
لبنان پیجر دھماکوں میں بھارتی شہری کا نام آنے لگا
- Admin
- September 21, 2024
- 0
سترہ ستمبر کو لبنان میں ہونے والے پیجرز دھماکوں میں 20 افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں […]