دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز سےمتعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی بینچ نے کی، بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ ہم نے ایک متفرق درخواست دائر کی ہے، ڈیمز فنڈز کے پیسے وفاق اور واپڈا کو دیے جائیں، سپریم کورٹ کی نگرانی میں اسٹیٹ بینک نے اکاؤنٹ کھولا تھا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا ڈیمز فنڈز میں کتنے پیسے ہیں، جس پر وکیل واپڈا سعد رسول نے بتایا کہ تقریباً 20 ارب روپے ڈیمز فنڈز میں موجود ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پوچھا یہ کیس شروع کیسے ہوا؟ جس پر وکیل سعد رسول نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے واپڈا کے زیر سماعت مقدمات کے دوران 2018 میں ازخود نوٹس لیا تھا، سپریم کورٹ کے ڈیمز فنڈز عمل درآمد بینچ نے 17 سماعتیں کیں
Related Posts
فیصل آباد سے سعودیہ جانے والی فلائٹ 12 گھنٹے بعد بھی اڑان نہ بھر سکی
- admin
- July 4, 2024
- 0
فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب جانے والے فلائٹ 12 گھنٹے سےتاخیر کا شکار ۔نجی فلائنگ کمپنی کی پرواز صبح 4 بجکر 35 منٹ […]
مسلسل تیسری بار اولمپکس میں پاکستانی ہاکی ٹیم کا نہ ہونا انتہائی مایوس کن ہے، توقیر ڈار
- Admin
- July 24, 2024
- 0
چالیس برس پہلے آخری مرتبہ اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن توقیر ڈار نے کہا ہےکہ میرے لیے یہ ہضم کرنا […]
حکومت کی جانب سے آئین میں کی جانے والی 53 ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئی
- Admin
- September 17, 2024
- 0
پہلی ترمیم: آئین کے آرٹیکل 9 اے میں ایک لائن کا اضافہ، ’صاف ماحول ہر فرد کا بنیادی حق‘۔ دوسری ترمیم: (1) آرٹیکل 17 میں ترمیم، […]