ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے، ہم 18 ارب ڈالر کہاں سے دیں گے، اس وقت کے مالی حالات میں ہم 18 ملین بھی نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دے رہا، امریکا سے ڈپلومیسی کی جائے تاکہ وہ ہمیں یہ معاہدہ مکمل کرنے دے، رواں ماہ وزیراعظم شہبازشریف امریکا جائیں گے انہیں یہ بات ضرور کرنی چاہیے، ایران نے برادر اسلامی ملک ہونے کی حیثیت سے بہت صبر کیا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو 2008 یا 2009 میں مکمل ہو جانا چاہیے تھا، ایران عالمی عدالت جا رہا ہے تو اسے اپنے حقوق کا تحفظ کرنا پڑ رہا ہے، ایران پاکستان پر 18ارب ڈالر ہرجانے کے لیے پیرس کی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
Related Posts
پاکستان ریلوے کا تمام ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان
- Admin
- September 21, 2024
- 0
پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق ائیر کنڈیشنڈ […]
اسٹبلشمنٹ نے نہیں کہا، پی ٹی آئی نے ناکامی کے ڈر سے جلسہ منسوخ کیا، خواجہ آصف
- Admin
- August 25, 2024
- 0
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جلسےکی منسوخی کے بعد عمران خان، بشریٰ بی بی، رؤف حسن، علیمہ بی […]
طلبہ نے بنگلہ دیش کو بچایا، عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس ڈھاکہ پہنچنے پر آبدیدہ
- Admin
- August 8, 2024
- 0
ڈھاکہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یونس آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ طلبا نے بنگلا دیش کو بچایا ہے، اب ہم نے […]