لاہور سے پولیس کا جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پولیس نے جعلی ایف آئی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹرسمیت 2 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا نام محمود الرحمان ہے جو 2 جعلی اہلکاروں کے ساتھ ہوٹر لگے کالے ڈالے پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر گھوم رہا تھا۔ملزم محمود الرحمان اس سے قبل پولیس کا جعلی اے ایس پی بن کربھی عوام اور پولیس کو چکما دیتا رہا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمود الرحمان اور جعلی پولیس اہلکار شکیل انور اور رضوان کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

Leave a Reply