سولہ سو روپے میں خریدا گیا مجسمہ 88 کروڑ میں بکنے کیلئے تیار

ماربل سے بنا ایک مجسمہ جسے 6 ڈالرز (16 سو پاکستانی روپے سے زائد) میں خریدا گیا اور پھر دروازے کو کھولنے کے لیے استعمال ہوتا رہا، اب وہ 32 لاکھ ڈالرز (88 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔
Bouchardon Bust نامی مجسمہ 18 ویں صدی کے شروع میں معروف فرانسیسی مجسمہ ساز Edmé Bouchardon نے تیار کیا تھا۔
یہ اسکاٹ لینڈ کے اس عہد کے ایک سیاستدان جان گورڈن کا مجسمہ ہے جسے 1930 میں Invergordon ٹاؤن کونسل نے خریدا تھا۔اسے ٹاؤن ہال میں رکھا جانا تھا مگر ایک قلعے میں آتشزدگی کے بعد وہ غائب ہوگیا اور برسوں تک ایک انڈسٹریل پارک میں ایک دروازے کو کھولنے کے لیے استعمال ہوتا رہا اور 1998 میں اسے دوبارہ دریافت کیا گیا۔ہائی لینڈ کونسل کے ایک ترجمان کے مطابق مجسمے کی ملکیت رکھنے والی مقامی حکومت نے اسے فروخت کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا اور اسے اجازت مل گئی۔ترجمان نے بتایا کہ عدالتی فیصلے میں کونسل کو فروخت کا عمل آگے بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے۔اس مجسمے میں ایک غیرملکی خریدار نے دلچسپی ظاہر کی ہے جس نے ایک آکشن ہاؤس کے ذریعے 32 لاکھ ڈالرز سے زائد کی پیشکش کی ہے۔
اس کی جانب سے مجسمے کی ایک معیاری نقل تیار کرانے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے جسے ٹاؤن کونسل میں رکھا جاسکے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد قانونی نظرثانی کی جا رہی ہے کہ اس مجسمے کو ‘قومی خزانے’ کی حیثیت دی جائے یا نہیں

Leave a Reply