اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے لندن میں منعقدہ تقریب سے اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اپریل 2022 کے بعد سےایک سیاسی جماعت پاکستان پر حملہ آور ہے، پتا نہیں ہم کب سیاسی طور پربالغ ہوں گے، گزشتہ حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے جمہوری طریقے سےگھربھیجا، سابق حکومت نے فتنہ الخوارج کیلئے سرحدیں کھولیں، دہشتگردی کودوبارہ جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے پی آئی اے کو یورپ میں بند کردیا، قومی ائیر لائن جلد بحال ہوگی، پوری کوشش کررہے ہیں اور اسلام آباد ائیرپورٹ کو آؤٹ سورس کررہے ہیں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نشستیں ملنی چاہئیں، پاکستان کا مستقبل صرف جمہوریت میں ہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ متفقہ طور پر میثاق جمہوریت کیا، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو میثاق جمہوریت کیلئے دعوت دی۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ مجھ پر ٹیکس ریٹرن نہ کرنے کا بھونڈا الزام لگایا گیا تھا، بروقت انصاف نہ ملنےکے سبب مجھےبرطانیہ میں قیام کرنا پڑا،گزشتہ ڈھائی سال سے پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی، ہمیشہ کہا کہ آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان دیوالیہ نہیں کرے گا
Related Posts
آئی پی پیز پر نظر ثانی ، حکومت کا بجلی سستی کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کا فیصلہ
- Admin
- September 2, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق حکومت نے ناکارہ پاور پلانٹس کو بند کرنے کے لیے یکمشت ادائیگیوں کا منصوبہ بنایا ہے جب کہ آئی پی پیز سے […]
صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دئے
- Admin
- September 20, 2024
- 0
صدر مملکت کے دستخط کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2 کی ذیلی شق ایک […]
کوئی منی بجٹ نہیں آ رہا ، ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کری گے، وزیر خزانہ
- Admin
- November 16, 2024
- 0
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے نجی ٹی وی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پرائمری سرپلس کا ہدف کامیابی سے پورا کیا ہے، […]