خزانہ ڈویژن کا بتانا ہے کہ مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز کے خواہش مند امیدواروں سے 9 ستمبر 2024 تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور امیدواروں کو عہدےکے لیے نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔ خزانہ ڈویژن کے مطابق کامیاب امیدوار کو اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے برابر تنخواہ ملےگی، اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل کی تنخواہ 15 سے 20 لاکھ روپےمقرر ہے جبکہ مشیر کی تقرری دو سال کے لیے اکنامک اینڈ فنانشل ریفامزیونٹ میں کی جائے گی۔ خزانہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ اسامی کے لیےکم ازکم تعلیمی قابلیت فنانس، اکنامکس یا متعلقہ فیلڈ میں ماسٹر ڈگری مقرر کی گئی ہے، شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو طے شدہ قواعد کے مطابق انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔ خزانہ ڈویژن کے مطابق دوسالہ کنٹریکٹ جاب والے مشیر کو کارکردگی کی بنیاد پر توسیع مل سکے گی
Related Posts
وزارت خزانہ ملازمین کو 24 کروڑ کا اعزازیہ دیتی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، ملک کی حالت دگرگوں اور اور اپنے ملازمین پر نوازشات
- Admin
- August 7, 2024
- 0
زخموں پر نمک پاشی کے مترادف یہ اعزازیہ تنخواہوں میں شامل نہیں کیا گیا تاکہ انکم ٹیکس نہ دینا پڑے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ […]
نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشتگرد قرار دیا جائے، ٹی ایل پی نے دھرنا دے دیا
- Admin
- July 13, 2024
- 0
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کےکارکنوں نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے دیا، فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچانے اور اسرائیلی […]
کئی عرصے سے نو گو ایریا رہنے والے فیصل آباد کے نواحی علاقے میں پولیس کی ملزمان کو للکار، ہوائی فائرنگ اور مساجد میں اعلانات
- Admin
- July 23, 2024
- 0
فیصل آباد کے نواحی گاوں کھڈیاں وڑائچاں میں بدنام زمانہ وقاص گینگ کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری کی گاوں میں ہوائی […]