اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کر سکا بلوچستان کی بات کروں تو بلیک آوٹ کر دیا جاتا ہے، قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دیتا ہوں، اختر مینگل

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ میں آج اسمبلی سے استعفیٰ کا اعلان کرتا ہوں،   یہ بات میں نے کسی کو نہیں بتائی لیکن آج ابھی اس پریس کانفرنس میں بتا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کر سکا، بلوچستان کے حالات دیکھ کرفیصلہ کرکے آیا تھا، میں ریاست، صدر اور وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں، پورے نظام پر عدم اعتماد کر رہا ہوں۔
اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے پر لوگوں کی دلچسپی نہیں، میں اپنے لوگوں کےلیے کچھ نہیں کرسکا، جب بھی اس مسئلے پربات کرو تو بلیک آؤٹ کردیا جاتا ہے، ملک میں صرف نام کی حکومت رہ گئی ہے، اس سیاست سے بہترہے میں پکوڑے کی دکان کھول لوں، 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہونگے ان سے معافی مانگتا ہوں۔بی این پی کے سربراہ نے اپنا استعفیٰ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا جہاں سیکرٹری قومی اسمبلی نے اسے وصول کیا۔یاد رہے کہ  اختر مینگل این اے 256 خضدار سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے

Leave a Reply