غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنوبی، وسطی اور شمالی غزہ کے علاقوں میں قائم گھروں اور خیموں پر بم برسائے جس کے نتیجے میں شہادتوں میں اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ اسرائیل کے دفاع کےلیے F22 لڑاکا طیارے بھی خطے میں آگئے ہیں۔
امریکی انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے نام ظاہر کیے بغیر برطانوی خبرایجنسی سے کہا ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ادھر قطر، مصر اور امریکا نے غزہ جنگ بندی کے لیے حماس اور اسرائیل کو 15 اگست کو بات چیت کا آغاز کرنے کی دعوت دی ہے