عمران خان نے 8 ستمبر کے جلسے کی ہدایات جاری کر دی ہیں کارکن تیار رہیں، علیمہ خان

گزشتہ روز پی ٹی آئی کا جلسہ اچانک ملتوی ہونے پر علیمہ خان نے اعظم خان سواتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ عمران خان کو باہر لانا ہی نہیں چاہتے، انہیں اسٹیبلشمنٹ نے ہی بھیجا ہے، اعظم سواتی صبح ساڑھے 7 بجے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیوں گئے؟ یہ ایک سوال ہے۔علیمہ خان نے آج پھر اڈیالا جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جلسہ اس لیے مؤخر کیا گیا کیونکہ مجھے بتایا گیا تھا کہ انتشار کا خدشہ ہے، بانی پی ٹی آئی نےکہا مجھے بتایا گیا مذہبی جماعتیں اسلام آباد میں اکٹھی ہو رہی ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر کو کہا ہے کہ 8 ستمبر والا جلسہ ملتوی نہیں ہو گا، 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہو گا۔ان کا کہنا تھا ورکرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اگر اب جلسہ منسوخ کرنے کی اطلاع آئے تو آپ نے نہیں ماننا، عوام چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کیلئے ضرور گھروں سے نکلیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو سمجھ نہیں آرہی 7 بجے ملاقات کیسے ہوئی ہو گی، جیل میں اسٹیبلشمنٹ کے بغیر کچھ نہیں ممکن، صبح 7 بجے جیل میں ملاقات ہونا ہمارے لئے بھی عجیب بات تھی، بانی پی ٹی آئی کو اعظم سواتی نے مذہبی جماعتوں کے احتجاج کا بتایا یا ان کو پہلے پتہ تھا دونوں چیزیں ممکن ہیں، آڈیو میری تھی، ہم سب حیران تھے اچانک کیسے جلسہ ملتوی ہو گیا

Leave a Reply