الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی اپ ڈیٹڈ فہرست میں نوازشریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کانام بطورپارٹی سربراہ اور محمودخان کا نام بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین اپ ڈیٹ کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کی تازہ فہرست میں صدر آصف علی زرداری کا نام بطورصدرپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین اور اسفندیار ولی خان کا نام اب بھی صدر عوامی نیشنل پارٹی موجود ہے جب کہ 167 رجسٹرڈ جماعتوں میں پاک سر زمین پارٹی اور جی ڈی اے سمیت دیگر جماعتوں کے نام بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کا کیس زیر التوا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی نے بھی 8 فروری کے الیکشن کے بعد جماعتی انتخابات کروائے تھے جنہیں تسلیم کرلیا گیا ہے
Related Posts
اسرائیل پر جلد حملہ ہونے جا رہا ہے، شاید ہم اسرائیل کو اکیلے جواب دیں یا سب مزاحمتی گروپوں کے ساتھ، سربراہ حزب اللہ
- Admin
- August 7, 2024
- 0
عرب میڈیا کے مطابق حسن نصراللّٰہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل جنگی طیاروں سے لبنانی فضائی حدود میں ساؤنڈ بیرئیر توڑ کر خوف […]
اسرائیل کی رات کے اندھیرے میں غزہ پر بمباری، 8 فلسطینی شہید
- Admin
- August 9, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنوبی، وسطی اور شمالی غزہ کے علاقوں میں قائم گھروں اور خیموں پر بم برسائے جس کے نتیجے میں […]
اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے علی امین گنڈا پور کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
- Admin
- September 5, 2024
- 0
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج شائستہ خان کنڈی نے گزشتہ روز اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں مسلسل غیر حاضری پر علی […]