اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کے دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ سپریم کمانڈر تھے جنرل فیض پر بہت سے الزامات لگے جس پر عارف علوی نے کہا کہ بعد میں بہت کچھ ہوتا رہا، میرے نوٹس میں بہت کچھ تھا، جو اب ہوگا وہ اچھا ہوگا۔جنرل باجوہ کے کورٹ مارشل ہونے سے متعلق سوال پر عارف علوی نے جواب دیا کہ مجھے پتہ نہیں یہ عمران خان سے پوچھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شا ءاللہ عمران خان جلد باہر آئیں گے۔سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ یہ 1500 کیسز چلا چکے ہیں اور مزید بھی کیس بنا دیں، یہ کوشش کر لیں مجھے بھی موقع ملے گا۔ اسمبلی توڑنے کے اقدام پر آرٹیکل 6 لگنے سے متعلق سوال پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 اگر چلانا چاہیں تو کوشش کر لیں، آرٹیکل 6 کیا ہے زندگی اور موت کی جنگ میں بھی یہاں ہوں۔ عارف علوی نے مزیدکہا کہ میں ہمیشہ آڈیو لیک کے خلاف رہا ہوں، میری پرائیویٹ گفتگو سننے کا کسی کو حق نہیں
Related Posts
سعودیہ کی جیلوں میں مختلف جرائم میں 10 ہزار پاکستانی قید ہونے کا انکشاف
- Admin
- January 15, 2025
- 0
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں بتایا کہ 10 ہزار 279 پاکستانی مختلف جرائم میں سعودی عرب میں قید ہیں۔ قومی اسمبل اجلاس میں […]
حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ صارفین کیلئے بینک اکاونٹس کھلوانے کا فیصلہ
- Admin
- December 9, 2024
- 0
انکم سپورٹ پروگرام کے حکام نے تجویز دی کہ پوائنٹ آف سیل ایجنٹس کے ذریعے رقم فراہمی جاری رکھی جائے۔ اس پر چیئرمین کمیٹی میر غلام علی […]
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر ایلون مسک کی دولت میں کھربوں روپے کا اضافہ
- Admin
- November 7, 2024
- 0
بلومبرگ کے مطابق اب اس کا فائدہ بھی انہیں ہوا ہے اور 26.5 ارب ڈالرز اضافے کے ساتھ ان کی دولت 290 ارب ڈالرز تک […]