امریکی صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اورروسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی خبریں سامنے آئی تھیں مگر اب روسی حکام نے ان خبروں کی مکمل تردید کردی ہے۔کریملن ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطے کی بات بالکل غلط اور جھوٹ ہے۔صدارتی ترجمان نے مزید کہا کہ جس معیار کی خبریں اب شائع کی جاتی ہیں یہ ان کی واضح مثال ہے۔روسی صدر پیوٹن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ سے مستقبل میں رابطہ کیے جانے کے سوال پر کریملن ترجمان نے کہا کہ فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کے بعد رواں ہفتے روسی صدر پیوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کی
Related Posts
نواز شریف کا پنجاب حکومت کی جانب سے 500 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان
- Admin
- August 16, 2024
- 0
صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے […]
سندھ میں 132 ڈاکٹروں کو کمیشن امتحان پاس کئے بغیر مستقل کئے جانے کا انکشاف
- Admin
- November 7, 2024
- 0
سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ فشریز اینڈ لائیو اسٹاک کے سال 2018 […]
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق نظر ثانی درخواست خارج کر دی
- Admin
- October 21, 2024
- 0
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی کی درخواست چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔پی ٹی […]