اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ائیرپورٹس اور بارڈر پرانتظامات سےمتعلق آگاہ کیا ہے، انہیں منکی پاکس کی ٹیسٹنگ لیبارٹریز،کٹ اور ادویات سےمتعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے اس حوالے سے اقدامات کی ہدایات دی ہیںڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ منکی پاکس کی جنوبی افریقا میں انسانوں میں تشخیص 1970 ہوئی تھی،آج تک دنیا میں ایم پاکس 99 ہزار لوگوں میں پازیٹو آچکے ہیں جب کہ عالمی ادارہ صحت نےمنکی پاکس کو عالمی خطرہ قرار دیا ہے اور اس کی ویکسین سے انکار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منکی پاس کے پنجاب سے 4، خیبرپختونخواسے 3 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ بلوچستان اور سندھ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، اس کی علامات 4 سے 15 روز میں ظاہر ہوتی ہیں، بخار، جسم میں درد، غدود کا بڑھ جانا ایم پاکس کی علامات ہیں، ایم پاکس سے کم قوت مدافعت والے بچے سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، اگر کسی میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوں تواسے آئسولیٹ ہونا چاہیے۔ڈاکٹر مختار کا کہنا تھا کہ خارش سے اسکن میں کوئی انفیکشن ہو تو اس سے بیماری ٹرانسفر ہوسکتی ہے، اس میں بخار والی ادویات کا استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ مرض کے شدت اختیارکرنےپراینٹی وائرس ادویات کا استعمال کیاجاسکتاہے
Related Posts
حزب اللہ سربراہ کی شہادت کے بعد عراق میں 100 بچوں کا نام نصر اللہ رکھ دیا گیا
- Admin
- October 3, 2024
- 0
حزب اللہ سربراہ کی شہادت کے بعد نومولود بچوں کے نام رکھنے کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔27 ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں […]
دریائے نیلم میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق
- admin
- July 10, 2024
- 0
مظفر آباد میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں گرنے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔جیپ وادی نیلم میں لوات بالا سے […]
وفاقی حکومت کے بجلی کے گھریلوصارفین کیلئے تجویز کردہ مختلف سلیبز پر اضافے کی تفصیلات
- admin
- July 5, 2024
- 0
وفاقی کابینہ نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر کردیا۔ فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 3 […]