بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا جنرل ریٹائرڈ فیض سے کوئی تعلق نہیں، اگر فوج جنرل ریٹایرڈ فیض کا احتساب کرنا چاہتی ہے تو کرے، میرا ان سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل فیض کا 9 مئی واقعات سے براہ راست تعلق ہے، اگر 9 مئی جنرل فیض نے کروایا تو اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، اچھا ہے فوج انٹرنل احتساب کر رہی ہے، اگر یہ احتساب کر ہی رہے ہیں تو پھر سب کا کریں، سارا معاملہ میری گرفتاری سے شروع ہوا اس کی تفتیش کیوں نہیں کی جا رہی۔عمران خان کا کہنا تھا جنرل فیض حمید کے طالبان کے ساتھ اچھے تعلقات تھے، جنرل فیض تین سال تک طالبان کے ساتھ مذاکرات کرتے رہے، فیض حمید کو نہیں ہٹانا چاہتا تھا وہ طالبان اور افغان حکومت کے ساتھ انگیج تھے، جنرل فیض زلمے خلیل زاد اور طالبان کو میرے پاس لے کر آئے تھے۔ان کا کہنا تھا جنرل فیض حمید ہمارا اثاثہ تھے انہیں ضائع کر دیا گیا، میں بار بار جنرل باجوہ کو کہتا رہا جنرل فیض حمید کو نہ ہٹائیں، جنرل باجوہ نے اپنی ایکسٹینشن کے لیے جنرل فیض کو ہٹایا، اب جتنی دہشت گردی ہو رہی ہے اس کا ذمہ دار جنرل باجوہ کو ٹھہراتا ہوں۔عمران خان کے مطابق خواجہ آصف نے کہا ہے جنرل باجوہ ایکسٹینشن چاہتا تھا، یہ میرے مؤقف کی تائید ہے، جنرل باجوہ نے اپنی ایکسٹینشن کے لیے میری حکومت گرائی، نواز شریف اور شہباز شریف کی شرط تھی کہ جنرل فیض کو ہٹائیں، جنرل فیض کو ہٹانے پر میری جنرل باجوہ سے سخت تلخی ہوئی تھی
Related Posts
مارگلہ ہلز کیس: سیکرٹری کابینہ نے بھائی کو بچانے کیلئے الزام وزیر اعظم پر دھر دیا
- Admin
- August 15, 2024
- 0
مارگلہ ہلزنیشنل پارک میں کمرشل سرگرمیوں اور ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ نے کی جہاں سیکرٹری کابینہ […]
سیلابی ریلے کے چوتھے روز بھی شاہراہ کاغان کی بحالی کا کام مکمل نہ ہو سکا
- Admin
- August 2, 2024
- 0
ترجمان این ایچ اے کے مطابق متبادل راستےکے لیے ڈالےگئے پائپ اور دیگر سامان سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ترجمان نے بتایا کہ جب تک بارش […]
مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن ایکٹ کو فوقیت دی جائے یا عدالتی فیصلے کو، الیکشن کمیشن کی نئی درخواست
- Admin
- September 26, 2024
- 0
الیکشن کمیشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نےخط لکھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ میں ترمیم ہوئی۔الیکشن کمیشن […]