بانی پی ٹی آئی شیخ مجیب کو ہیرو قرار دیتے رہے اب مجسمہ گر گیا ہے پی ٹی آئی کو بیانیہ بدل لینا چاہئے، عطا تارڑ

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا آئین کہتا ہے کہ فلور کراسنگ نہیں ہو سکتی، کیا رکن اسمبلی کے حلف کو چھوڑ کر نئی پارٹی جوائن کرائی جاسکتی ہے؟ رول موجود تھا کہ امیدوار نے تین دن کے اندر پارٹی میں شمولیت کرنی ہے، اس رول کو اب قانون میں تبدیل کیا گیا ہے، کل قومی اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی پی ٹی آئی پر پابندی کی طرف جائے گی۔ان کا کہنا تھا سنی اتحاد کونسل یا ان کے چیئرمین نے الیکشن ہی نہیں لڑا، ایک پارٹی جس کا پارلیمان میں وجود نہیں آپ نے اسے مخصوص نشستیں دے دیں، وقت کا دھارا پیچھے موڑا گیا اور ایسے فریق کو ریلیف دیا گیا جس نے مانگا ہی نہیں، آئین کہتا ہے کہ پارٹی کو مخصوص نشستیں متناسب نمائندگی کے تحت ملیں گی، قانونی معاملات میں انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے، پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے جس نے قانون کو تقویت بخشی ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلا دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، بنگلا دیش کے لوگوں نے عزم اور ہمت دکھائی ہے، ان کا باہر نکلنا سراہے جانے کے قابل ہے، بنگلہ دیش کے عوام نے جس جدوجہد کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔
ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے شیخ مجیب کو ہیرو کے طور پر پورٹریٹ کیا، انھوں نے تقریریں کی کہ ہمارا لیڈر شیخ مجیب کی طرح ہے، تحریک انصاف کے بدلتے بیانیے سے بندہ چکرا جاتا ہے، وہ بھی بیرونی مدد مانگتے رہے یہ بھی بیرونی مدد مانگتے رہے، شیخ مجیب سے موازنہ کرتے تھے ایک مجسمہ گرنے سے موقف بدل لیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنا موازنہ شیخ مجیب کے ساتھ کیا، جیل سے بار بار شیخ مجیب شیخ مجیب کی بات کی گئی، اب کہیں نا کہ شیخ مجیب ہمارا ہیرو ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا جو یو ٹرن نہ لے تو وہ بانی پی ٹی آئی کہلا ہی نہیں سکتا، آپ کا کوئی نظریہ ہے کہ نہیں، پتا نہیں کوئی دین ایمان ہے کہ نہیں، کیا بانی پی ٹی آئی کا موازنہ شیخ مجیب سے نہیں کیا گیا، یوٹرن کی ڈگری ہو تو تمام جامعات کو مشترکہ طور پر بانی پی ٹی آئی کو دے دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بھی کرپشن کے وہی معاملات تھے جو بنگلادیش میں تھے، اندازہ کریں آگ لگانے والے پوچھتے ہیں کہ ہمیں روکا کیوں نہیں، بیرسٹر گوہر جاکر ان کو کہیں کہ آپ شیخ مجیب کو ہیرو گردانتے رہے تھوڑی سی گڑبڑ ہو گئی ہے اب بیانیہ بدلیں۔عطا تارڑ کا کہنا تھا بیرسٹرگوہر نے کل شہباز شریف کو حسینہ واجد سے سیکھنے کا مشورہ دیا، بتایا جائے کہ شیخ مجیب کو ہیرو قرار دینے والی ویڈیوز پی ٹی آئی کے ہینڈلز سے شیئر نہیں کی گئیں؟جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا جماعت اسلامی کے ساتھ خوش اسلوبی سے معاملات آگے بڑھے ہیں، آج کوشش ہے مذاکرات کو حتمی شکل دی جائے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے میر جعفر میر صادق کے نعرے لگائے، شہنشاہ کا فرمان ہے جیل سپرینٹنڈنٹ کے کمرے میں فریج سے پانی آتا ہے تو گرم ہو جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کے پاس فریج بھی آ گیا ہے، سائیکل بھی آ گئی ہے، اب پارٹی کرنا رہ گیا ہے، اس کا بھی مناسب انتظام کر لینا چاہیے

Leave a Reply