بنگلہ دیشی طلبہ کے مطالبے پر اسمبلی تحلیل، خالدہ ضیا بھی رہا

طلبہ نے بنگلہ دیشی صدر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ 3 بجے تک پارلیمنٹ کو تحلیل کردیں اور ان کے دیے گئے ناموں پر مشتمل عبوری حکومت بنائی جائے ورنہ وہ سخت اقدام اٹھائیں گے جس کے بعد اب صدر نے اسمبلی تحلیل کردی ہے۔احتجاجی طلبہ نے عبوری حکومت کے لیے نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کا نام دیا ہے جب کہ ڈاکٹر یونس نے بھی عبوری حکومت کی سربراہی کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ دوسری جانب بنگلادیشی صدر کے احکامات کے بعد آج بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء کو بھی قید سے رہا کردیا گیا ہے

Leave a Reply