خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینہ واجد کے استعفیٰ دینے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل ان کے صاحبزادے اور حسینہ کے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مشیر صجیب واجد جوئی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ویڈیو میں انہوں نے ملک کی سکیورٹی فورسز پر زور دیا کہ وہ ان کے اقتدار سے کسی بھی طرح کے قبضے کو روکیں کیونکہ لاکھوں مظاہرین نے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکا میں مقیم صجیب نے فوج سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کا فرض ہے کہ اپنے لوگوں اور ہمارے ملک کو محفوظ رکھیں اور آئین کو برقرار رکھیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی غیر منتخب حکومت کو ایک منٹ بھی اقتدار میں نہ آنے دیں، یہ آپ کا فرض ہے۔انہوں نے خبردار بھی کیا تھا کہ اگر زبردستی اقتدار ختم کیا جاتا ہے تو بنگلادیش کی سالمیت کو خطرہ ہوگا۔
صجیب واجد کے مطابق ہمارے ملک کی تمام تر ترقی ختم ہوجائے گی، اتنے سالوں میں جو مثبت تبدیلیاں ہوئیں وہ سب پہلے جیسی ہوجائیں گی، ملک پیچھے کی طرف چلا جائے گا اور پھر بنگلادیش اس بحران سے نہیں نکل سکے گا۔حسینہ واجد کے بیٹے نے فوج کے نام جاری پیغام میں مزید کہا کہ میں ایسا نہیں چاہتا، یقیناً آپ بھی ایسا نہیں چاہیں گے، جب تک ہوسکا میں یہ نہیں ہونے دوں گا