وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر کہا کہ حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہو گا۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کا جو حکم ملا ہے اس پر ہر صورت میں عمل کروں گا، میرا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے جو وہ کہیں گے کروں گا، میں اور پی ٹی آئی کارکن ہر صورت میں ڈی چوک پر پہنچیں گے۔ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی اور دیگر قیدیوں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں رہیں گے، گزشتہ احتجاج میں بھی راستے بند ہونے کے باوجود اسلام آباد پہنچے تھے، وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹر وے اور شاہراہیں بند کر دیں۔وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا ہمارا احتجاج پُر امن ہے حکومت ملک کو بلاک کرکے عوام کو تکلیف پہنچا رہی ہے
Related Posts
سیاسی جماعت کا یہ کہنا کہ ٹرمپ آئے گا تو انکے لیڈر کو رہا کرے گا یہ کسی لطیفے سے کم نہیں، احسن اقبال
- Admin
- November 9, 2024
- 0
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا امریکی عوام کا فیصلہ تھا، ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔احسن […]
بین الاقوامی برادری ایران کی سالمیت اور خود مختاری کے احترام کیلئے اسرائیل کو پابند کرے، محمد بن سلمان
- Admin
- November 11, 2024
- 0
ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری ایران کی سالمیت اور خود مختاری کے احترام کے لیے […]
پی ٹی آئی نے دھرنوں میں ناکامی کے بعد لاہور کالج میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کا خطرناک منصوبہ بنایا، مریم نواز
- Admin
- October 16, 2024
- 0
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 10 اکتوبر بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا لیکن اس روز […]