اسلام ایک خوبصورت مذہب اور ایک مکمل دین ہے جسے اللہ نے اپنے بندوں تک آخری نبی حضرت محمد ﷺ کے ذریعے پہنچایا۔
دنیا بھر میں بڑی تعداد میں لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں جن میں نامور شخصیات بھی شامل ہیں، اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر 45 سالہ آسٹریلوی آرتھوڈوکس پادری گولڈ ڈیوڈ بھی ان افراد میں شامل ہو گئے ہیں۔ گولڈ ڈیوڈ نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ وہ آسٹریلیا کی ریاست پرتھ میں ایک فیملی سے ملنے گئے ہوئے تھے جہاں وہ ایک مقامی مسجد کی جانب متوجہ ہوئے اور اس کے علاوہ وہ ایک امام سے بھی ملے جنہوں نے انہیں قرآن پڑھنے کیلئے دیا
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ برسوں سے میں نے اپنی کتابوں کی الماری میں قرآن رکھا ہوا ہے لیکن اسے بمشکل ہی چھوا ہوا لیکن اس بار میں نے خدا سے کہا کہ جو بھی حقیقت ہے مجھے دکھا دے، اسلام سچا ہے یا جھوٹا، عیسائیت صحیح ہے یا غلط مجھ پر واضح کر دیں، میں خدا سے دعا کرتا رہا اور پھر میں نے قرآن پڑھا اور مجھے معلوم ہوا کہ یہی سچا دین ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد میں نے جمعے کی نماز کے بعد امام کے پاس جا کر اللہ کے واحد ہونے اور نبی پاک ﷺ کے آخری ہونے کی گواہی دی اور جمعہ پڑھنے آئے مسلمان بھائیوں نے مجھے مبارکباد پیش کی۔سابق پادری کا مزید کہنا تھا میں دین اسلام میں داخل ہوگیا ہوں اور میں نے اپنا نام عبدالرحمان رکھا ہے