کرسٹیانو رونالڈو اپنے پروفیشنل کیریئر میں 900 گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔رونالڈو نے یہ اعزاز جمعرات کو لزبن میں یوئیفا نیشنز لیگ کے گروپ میچ میں پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے کروشیا کے خلاف گول کرکے حاصل کیا۔پرتگال نے کروشیا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔گزشتہ 2 دہائیوں سے شاندار کھیل پیش کر کے دنیائے فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین فٹبالر بننے والے رونالڈو نے انٹرنیشنل اور کلب میچز میں مجموعی طور پر 900 گول مکمل کرلیے۔رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے کھیلتے ہوئے 131گول( جوکہ کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ انٹرنیشنل گولز ہیں) کیے۔کلب مقابلوں کی بات کی جائے تو 5 بار کے بیلن ڈی اوور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 145، ریال میڈرڈ سے کھیلتے ہوئے 450 اور جووینٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے 101 گول کیے۔اس کے علاوہ رونالڈو نے اپنے موجودہ کلب النصر کی جانب سے 68 گول کیے جبکہ لزبن کیلئے 5 گول اسکور کیے
Related Posts
سول اسپتال کراچی کی بجلی ایک روز بعد بحال
- Admin
- September 7, 2024
- 0
ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خالد بخاری کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ بجلی کی بحالی کا کام کر رہا ہے، گزشتہ روز دوپہر میں […]
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی اجلاس میں پاکستان ڈٹ گیا، تجاویز پیش، اجلاد کل تک ملتوی
- Admin
- November 29, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق آج ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ مختصر دورانیے کی رہی اور اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ذرائع کے […]
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستانی ٹیم کو دھچکا، قومی ہاکی ٹیم غیر ملکی کوچ سے محروم
- Admin
- September 2, 2024
- 0
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 8 ستمبر سے شروع ہوگی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔لیکن اب بتایا جارہا ہے کہ چین […]