عرب میڈیا کے مطابق لبنانی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 جاں بحق اور ایک بچے سمیت 3 افراد کے زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق لبنانی ریسکیو کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے لبنانی مزاحمت کار تھے یا پھر عام شہری تھے۔حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر سعودی عرب کی جانب سے اپنے شہریوں کو لبنان فوری طور پر چھوڑنے کا حکم بھی جاری کردیا گیا تھا۔دوسری جانب اسرائیلی ملٹری نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی ائیر ڈیفنس نے لبنان سے اسرائیل کے علاقے مغربی گلیلی میں داخل ہونے والا ایک ڈرون مار گرایا ہے۔ادھر مقبوضہ گولان پر حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا اسرائیل کی سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے
Related Posts
بھارتی اسکولوں میں زہریلا کھانا کھانے سے متعدد طلبہ کی طبعیت بگڑ گئی، اسپتال منتقل
- Admin
- August 7, 2024
- 0
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مہاراشٹرا کے ضلع پالگھر میں پیش آیا جہاں 20 آشرم اسکولوں میں زہریلا کھانا کھانے سے 250 طالب علموں کی […]
پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو ہوم گراونڈ پر ون دے سیریز ہرا کر تاریخ رقم کر دی
- Admin
- November 10, 2024
- 0
پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ […]
آرکٹک کے بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے قطبی ریچھ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
- Admin
- October 25, 2024
- 0
برطانوی خبر رساں ادارے (بی بی سی) کے مطابق بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے برفانی ریچھوں میں مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔میڈیا […]